منگلورو 4؍جولائی (ایس او نیوز)پچھلے تقریباً ڈیڑھ مہینے سے جنوبی کینرا کے بعض مقامات پر ناخوشگوار واقعات کے پس منظر میں نافذ کیے گئے امتناعی احکامات میں از سرِنوتوسیع کی گئی ہے۔
ضلع ڈپٹی کمشنرڈاکٹر کے جی جگدیش کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلع کے بنٹوال،سولیا، پتور اور بیلتھنگڈی تعلقہ جات میں اب 11جولائی تک کے لئے امتناعی احکام کے نفاذ پر عمل جاری رہے گا۔خیال رہے کہ جب سے دفعہ 144کا نفاذ کیا گیا ہے اس میں چوتھی بارتوسیع کی گئی ہے۔ حالانکہ کہیں پر بھی تازہ ناخوشگوار واقعات رونما نہیں ہوئے ہیں، پھربھی ضلع انتظامیہ نے احتیاطی تدبیر کے طور مزید توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔